اسلام آباد ( ایجنسیاں، جنگ نیوز ) سینئر صحافی عبدالقیوم اور پی ٹی آئی رہنماء خواجہ طار ق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں جیو نیوز کے نمائندے عبدالقیوم صدیقی اور تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی ہے جس میں آج کے عدالتی فیصلے کے متعلق بات کی جارہی ہے کل کی پیشگوئی کی جارہی ہے کہ آرڈر ہوگا کہ کل تک ضمانت دی جاتی ہے۔
دریں اثنا عمران خان اور مسرت چیمہ کی ایک آڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں عمران خان یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ چیف جسٹس تو آرڈر لیتا ہے ان سے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ طارق رحیم اور عبدالقیوم صدیقی کے مابین یہ مکالمہ یوں ہوتا ہے کہ خواجہ طارق رحیم! کی کراتا جے؟ (کیا کرادیا ہے؟) عبدالقیوم صدیقی! کچھ وی نہیں بس بلایا ہے آج کہ عمران خان نوں لے کر آؤ خواجہ طارق رحیم! ایدے اچ آڈر اے ہوئے گا کہ it goes back to high court یہ معاملہ واپس ہائیکورٹ کو بھیجاجارہا ہے؟ عبدالقیوم صدیقی! آہواے ہی Protective bail till tomorrow اواوتھے اوبجیکٹ کرے گا چیف جسٹس نوں ، چیف جسٹس تے اوبجیکشن کرے گا چیف جسٹس خود ای لکھوائے گا، اومارک کردے گا اوہنوں کیانی نوں ۔
خواجہ طارق رحیم! محسن کیانی نوں؟ عبدالقیوم صدیقی! ہاں محسن کیانی بیل کردے گا، ہاں چل ہور گل کر۔
دریں اثناپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماء مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں عمران خان ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس پر مسرت چیمہ کو ہدایات دے رہے ہیں اور مسرت چیمہ کو اعظم سواتی کے ذریعے پیغام پہنچانے کا بھی کہہ رہے ہیں جبکہ عمران خان مبینہ طور پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ تو ’’اْن‘‘ سے ہی آرڈر لیتا ہے۔
آڈیو لیک کے متن کے مطابق عمران خان کہتے ہیں کہ ہاں مسرت کیا صورتحال ہے،انکو پیغام پہنچ گیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ سر پیغام پہنچایا ہے ہم ہائیکورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ ’ہم نے کہا ہے خان صاحب کو سامنے لائیں ورنہ کسی صورت ہم نہیں جائیں گے۔عمران خان ان سے پوچھتے ہیں کہ خواجہ حارث وہاں موجود ہیں جس پر وہ بتاتی ہیں کہ خواجہ حارث، اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ موجود ہیں۔