• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی رہائی کافیصلہ وہیں کیا گیا ہوگا جنہوں نے کرنا تھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا اس پر سوالات تو اٹھ رہے تھے.

اس طرح نہیں ہوسکتا حکومت غلط کام کرے اور یہ توقع کریں کہ ہم جیسے لوگ ان کی حمایت کریں ایسا نہیں ہوسکتا یہی کچھ جب عمران خان کی حکومت کر رہی تھی ہم اس کی مخالفت کرتے تھے، عمران خان کی رہائی کا حکم نہیں آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ کچھ دیر میں عمران خان کو ریلیز کرنے کا حکم آجائے گا اس بات کا فیصلہ گزشتہ رات ہی کر لیا گیا تھا اور ظاہر ہی بات ہے یہ فیصلہ وہیں کیا گیا ہوگا اور جنہوں نے کرنا تھا ،جو خاص انتظام عمران خان کے لیے ترتیب دیا گیا یہ اس لیے دیا گیا ہے کہ ان کو کسی اور مقدمے میں اس دوران گرفتارنہ کیا جاسکے۔

خصوصی نشریات میں سینئر تجزیہ کاروں حامد میر،شاہزیب خانزادہ اور منیب فاروق نے اظہار خیال کیا۔

تجزیہ کارشاہزیب خانزادہ نے کہا کہ دو پہلو ہیں ، ایک طرف کارروائی ہے دوسری طرف فیصلہ ہے میرا خیال ہے، فیصلہ تو درست ہے کیوں کہ ظاہر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جس طرح سے رینجرز گھسی عمران خان کو گرفتار کیا گیاوہ عدالت سے ریلیف لینے گئے تھے ریلیف لینے سے پہلےاس طریقے سے گرفتار کیا جائےگا تو اس پر سوالات تو اٹھ رہے تھے ۔

عدالت نے واپس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا ہے مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے ہی فیصلہ دے دیا ہے ان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ درست تھا کل کی دلچسپ صورتحال ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید