راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کے دوران راولپنڈی پولیس کے 29ملازمین زخمی ہوئے ،جن میں ایک ڈی ایس پی ،دوایس ایچ اوزتین اے ایس آئیز،تین ہیڈکانسٹیبل اور20کانسٹیبل شامل ہیں۔زخمیوں کے نام ایس ڈی پی او وارث خان سرکل مرزاطاہرسکندر،ایس ایچ اوتھانہ رتہ امرال چودھری ریاض ،ایس ایچ اوتھانہ واہ کینٹ چودھری محمدرفیق بتائے جاتے ہیں ۔