• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے تمام ورکرز ہمارے بھائی ہیں، عمران سالارزئی

پشاور (لیڈی رپو ٹر )ریڈیو پاکستان، اے پی پی کے دفاتر نذر آتش ہونے اور سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے تمام ورکرز ہمارے بھائی اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور میں پوری ذمہ داری سے اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ جنھوں نے یہ غیر اخلاقی، غیر قانونی کام کیا ہے اس کا پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں اور عہدے داروں سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے وائس پریذیڈنٹ و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے گزشتہ روز باغ ناراں چوک میں عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں کیا عمران خان سالارزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تعلیم یافتہ لوگوں کی پارٹی ہے اور وہ ایسے غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کا سوچ بھی نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ یہ سب نالائق اور ایمپورٹڈ حکومت نے باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی سازش کی تھی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہم انتظامیہ کو اپیل کرتے ہے کہ ان تمام شرپسند عناصر کی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرکے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے
پشاور سے مزید