• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القادر ٹرسٹ کیس :پنجاب حکومت چیرٹیز ایکٹ کے تحت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ہٹا کر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر سکتی ہے، ذرائع

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت چیرٹیز ایکٹ 2018کے تحت القادر ٹرسٹ کے دونوں ٹرسٹیز عمران خان اور ان کی بیوی بشری بی بی کے مقدمات میں ملوث ہونے پر انہیں ہٹا کر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر سکتی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا اور پنجاب چیرٹیز کمیشن کی طرف سے القادر ٹرسٹ کو جاری کئے گئے لائسنس کی مدت میعاد 16فروری 2023کو ختم ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ہٹانے کے لئے القادر ٹرسٹ کے بورڈ کو لکھا جاسکتا ہے ۔ اگر بورڈ ان کو ہتانے سے انکار کردے تو چیرٹیز کمیشن ان کا نہ ہٹانے کے حوالے سے موقف سنے گا۔ اگر بورڈ حکام چیرٹیز کو اپنے فیصلے سے مطمئن کر سکیں تو ٹھیک ورنہ پنجاب چیرٹیز کمیشن ایڈمسٹریٹر کا نام تجویز کر سکتا ہے جس کی حتمی منظوری پنجاب حکومت دے گی۔ القادر ٹرسٹ اے ڈی سی آر جہلم ، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی کلئیرنس کے بعد 17 فروری 2022کو پنجاب چیرٹیز کمیشن میں ٹرسٹ ایکٹ 1882کے تحت کیٹیگری بی میں رجسٹرڈ ہوا۔ ذرائع نےبتایا کہ القادر ٹرسٹ کی نئی رجسٹریشن ٹرسٹ ایکٹ 2020 کے تحت ہوگی جس کے لئے تاحال کلئیرنس نہین مل سکی۔

اہم خبریں سے مزید