اسلام آباد(جنگ رپورٹر)رجسٹرار سپریم کورٹ نے حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم ) کی احتجاجی موومنٹ اور ممکنہ دھرنے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کو کل سوموارکو سپریم کورٹ کے اندر اور باہر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،دوسری جانب ہفتہ کے روزرجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کئے گئے سکیورٹی اجلاس میں وفاقی پولیس کے کسی افسر نے بھی شرکت نہیں کی ، ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے سپریم کورٹ کے باہر متوقع احتجاجی دھرنے پر حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر ذمہ دار پولیس افسران کوسکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق بریفننگ کیلئے طلب کیا تھا لیکن وفاقی پولیس کا کوئی ذمہ دار اجلاس میں شریک نہیں ہوا ۔