بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین کے شمالی علاقے منگولیا میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 8کان کن ہلاک اور 49 لاپتا ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کان کنوں کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا اور اس دوران 6کان کنوں کو بچالیا گیا۔ حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو کان کنوں کو ہر ممکن صورت میں بچانے کی ہدایت جاری کی گئی ، جس بعد جائے حادثہ پر 900ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے ہوئے افراد کی تعداد میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔