بیجنگ (نیوز ڈیسک) جس وقت امریکا اور یورپ کو بینکنگ انڈسٹری کے بحران کا سامنا ہے، وہیں چین ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ ٹھکانہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سٹی گروپ کے چین چیپٹر کے چائنیز ماہر اقتصادیات ژیانگ رونگ یوُ کی جانب سے تحریر کیے گئے ایک نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال چائنیز معیشت میں تیزی آنے کا امکان ہے اور ایسے میں جب امریکا اور یورپ کی معیشتیں مالی اتھل پتھل کا سامنا کر رہی ہیں اس وقت چین کو بینکنگ انڈسٹری اور محفوظ ٹھکانے کے طور پر ایک خاص مقام حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چین کے پاس بہتر پریمیم، مالیاتی موزونیت، پالیسی نظم و ضبط اور نیا سیاسی اکنامک سائیکل سب ہی موجود ہیں۔