• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، PTI کا سپریم کورٹ کا آزادانہ انکوائری کمیشن بنانیکا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات پر سپریم کورٹ کے تحت آزادانہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ اس کے پیچھے محسن نقوی ، رانا ثناء اور ان کے ہینڈلرز شامل ہیں‘فضل الرحمن سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کے لئے وہاں دھرنا دینے جا رہے ہیں۔

 گزشتہ روز خصوصی ویڈیو پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کو 9 مئی کو رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے اغوا کر کے ان پر تشدد کیا ، جب یہ منظر نامہ لوگوں نے دیکھا تو پوری قوم سڑکوں پر احتجاج کے لئے نکلی، عمران خان نے قوم کو کبھی بھی پر تشدد احتجاج کی کال نہیں دی۔ اب یہ فسطائی حکومت ان پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں کے گھروں میں گھس کر انہیں گرفتار کررہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج پیر کو سپریم کورٹ میں زیر التوا انتخابات کیس جو توہین عدالت کی گئی اس کی شنوائی ہے اور فضل الرحمن سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کے لئے وہاں دھرنا دینے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید