پشاور(لیڈی رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان فتنہ انتشار بغض، جھوٹ اور منافقت کا دوسرا نام ہے وہ ملک دشمن طاقتوں کے اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے نوجوان نسل کو گمراہ کر کے ان کے ذہنوں میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کیخلاف زہر گھول رہے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم لوگ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے بے ساختہ انکامکروہ ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، عمران خان اور انکے حواریوں کی گرفتاریاں سیاسی یا انتقامی نہیں بلکہ انکےسیاہ دور اقتدار میں ملکی خزانے پر ڈالے گئے ڈاکوں کا حساب لینے کے لیے کی جا رہی ہیں، عرفان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی لبادے میں دہشت گرد تنظیم ہے ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، عمران خان کی پاکستان آرمی کے خلاف چلائی گئی مہم پر انڈیا میں مٹھایاں تقسیم ہو رہی ہیں وہ خوش ہیں کہ عمران خان کی موجودگی میں انہیں کسی جنگ کی ʼʼ ضرورت نہیں وہ انکی توقعات سے بڑھ کر پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں عرفان آفریدی نے کہا کہ آرمی تحنصیبات واملاک پر حملے نہایت افسوسناک ہیں، فوج مخالف نعروں سے دشمن ملک میں جشن منایا جارہا ہے اس گھناؤنے جرم کے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قوم کے خون پہنے سے بننے والی قومی ولی املاک کو شر پسندوں نے جلا کر راکھ کر ڈالا ا،نصاف کا دوہرا معیار ملک و جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہے تحریک انصاف کے شرپسندوں نے نہ صرف جلاؤ گھیراؤ کیا بلکہ افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کی اور ریڈیو پاکستان، سوات ٹول پلازہ کور کمانڈر لاہور کے گھر سمیت متعدد مقامات جلائے ۔