راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسجاد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کی جانب سے کی گئی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ساری تباہی انہی کی ہدایت کے مطابق کی گئی۔ وہ پیر کی صبح دھرنے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل مسلم لیگی کارکنوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرزا منصور بیگ‘ امان اللہ ستی‘ چوہدری افتخار‘ رضوان ککو‘ شبیر احمد‘ حاجی ظفر‘ صنوبر گل‘ حسیب بھٹی اور دیگر بھی شریک تھے۔