• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بین الاقوامی تمباکو برانڈ نے کاروبار 25 فیصد محدود کر دیا، 200 فیصد ایکسائز ڈیوٹی نے مشکلات کھڑی کردیں

اسلام آباد(مہتاب حیدر) تمباکو کے ایک بین الاقوامی برانڈ نے پاکستان میں اپنا کاروبار 25فیصد تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رواں مالی سال میں سگریٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 200 فیصد تک کردی گئی ہے۔ مذکورہ بین الاقومی برانڈ نے ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 17میں سے اپنی 4سگریٹ ساز اور پیکنگ مشینیں جو بیرون ممالک سے منگوائی گئی تھی، انہیں یہاں سے برآمد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ بڑے پیمانے پر مصنوعات سازی (ایل ایس ایم) کے مطابق سگریٹ سازی میں 50فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید