• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا دورہ آزاد کشمیر اہمیت کا حامل، عوام کے حوصلے بلند ہونگے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ آزادکشمیر تاریخ ساز ہے جو کشمیریوں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنے گا ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور وزیر خارجہ کا دورہ کشمیر بھی اسی کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کاایسے وقت پر 21مئی کو آزاد کشمیرجا رہے ہیں کہ جب انڈیا مقبوضہ کشمیر میں G 20 کانفرنس کروانے جا رہا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے تکمیل پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ کشمیر میں Gـ20 اجلاس اقدام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے عقوبت خانوں میں پھینک دیا گیا ہے۔ Gـ20 ممالک اقوام متحدہ کے رکن ہونے کے ناطے کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کے دل کی دھڑکن ہیں اور تحریک آزادی کے لیے برسر پیکار کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے امید کی کرن ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دور میں ہی حل ہو گا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے واقعہ کے بعد سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔
کوئٹہ سے مزید