• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی برڈ ماڈل قبول، چار ممالک پاکستان میں ایشیا کپ کرکٹ کھیلنے کو تیار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہائی برڈ ماڈل کے تحت رواں سال ایشیا کپ میچز کے پاکستان میں ہی انعقاد کے امکانات روشن تر ہوتے جارہے ہیں۔ بھارت کے سوا دیگر چار ممالک پاکستان میں کھیلنے پر راضی ہیں جبکہ راؤنڈ ٹو کے میچز سری لنکا میں ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروادی۔ افغانستان اور نیپال نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کرائی۔ بنگلہ دیش سمیت کچھ دیگر بورڈز بھی عرب امارات میں کھیلنے پر آمادہ نہیں۔ ستمبر میں امارات میں گرمی کے باعث دیگر کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کی انجری کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ابھی صورت حال واضح نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کے میچز دبئی میں کرانے کے خلاف ہے ۔
اہم خبریں سے مزید