لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سےپی ٹی آئی کے 72 ایم این ایزکے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا.
عدالت کی فواد چودھری، حماد اظہر، شاہ محمود ، شفقت محمود، مجید نیازی، ریاض فتیانہ ودیگر کواسپیکرقومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی.
جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ اور دیگر کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، مجید خان نیازی، ریاض فتیانہ اور دیگر کو استعفے واپس لینے کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ارکان کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کےارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔