تہران (نیوزڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے مشرق وسطیٰ سے امریکی فوج کو نکالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا لیکن انہیں پہلا جھٹکا لگ چکا ہے اور دوسرا جھٹکا اس خطے سے ان کا مکمل انخلا ہوگا۔نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل سلامی نے کہا کہ آخری وار ہونا باقی ہے۔