• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران بارڈر پر در اندازوں سے جھڑپ، 6 ایرانی اہلکار شہید، واقعہ قابل مذمت ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

چاغی(نمائندہ جنگ،اے ایف پی، ایجنسیاں) پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ایران میں مبینہ طور پر در اندازی کی کوشش کی گئی ہے۔ اس دوران جھڑپ میں ایرانی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں ہوئی ہے۔

مسلح افراد اپنے زخمی ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے،خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایرانی صوبے سیستان کے علاقے سراوان میں ہونے والی جھڑپ میں کچھ ایرانی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے.

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد پاک ایران برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، کوئی بزدلانہ کارروائی ہمارے تعلقات میں خلیج نہیں ڈال سکتی،۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ سراوان میں دہشت گرد کارروائی کا مقصد مشترکہ سرحدی سکیورٹی صورتحال خراب کرنا اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر رہنے والوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

اہم خبریں سے مزید