• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس بڑھانے کا نتیجہ، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں 42 فیصد اضافہ

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ٹیکس بڑھانے کا نتیجہ،غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں 42فیصد اضافہ، اسمگل شدہ سگریٹ میں کئی گنااضافہ ہونے سے قانونی کمپنیاں بند، سینکڑوں ملازمین بیروزگار ہونیکا خدشہ ہے،ملک میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہونے سے قانونی سگریٹ کمپنیاں کے بند ہونے اور سیکٹروں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ملک میں سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافہ سے سمگل شدہ اور غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں 42فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر سے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کیا گیاہےاور کہا ہےکہ ٹیکس پالیسیاں مارکیٹ کے اصل حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی جائیں، پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ملک میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ میں اضافے اور اس کے سگریٹ انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات پر تفصیل سے پریزنٹیشن دی اور بتایا قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے سمگل شدہ سگریٹ سمیت مقامی ٹیکس چوری شدہ غیر قانونی سگریٹوں کی فروخت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید