• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، وفاق نے پنجاب میں الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ آج پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے حکمنامہ کیخلاف دائر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کریگی۔ چیف جسٹس ،عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن ا ورجسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔ دوسری جانب وفاقی اورپنجاب کی نگران حکومت نے صوبہ میں فوری انتخابات کی مخالفت کردی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 14مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے 4اپریل کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید