• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، رانا جمیل منج

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ عمران خان کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ جس دن سے ایک کامیاب عدم اعتماد سے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا تھا تو وہ اس دن سے ہی کھلم کھلا ملک دشمنی پر اتر آیا تھا، یہ کھلم کھلا ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ بن چکا ہے اس کے شرپسندوں نے جو نقصان پاکستان کی سالمیت کو پہنچانے کی کوشش کی ہے وہ نقصان تو آج تک پاکستان کے کھلے دشمن بھی نہیں پہنچا سکے۔ یہ شخص آستین کا سانپ ثابت ہو چکا ہے اس لئے ریاستی قوانین کو بنیاد بنا کر اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نے اپنے دور حکومت میں بھی ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ۔اور اب اقتدار سے نکالے جانے پر ملک دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔