• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں سزائے موت کی مخالفت پر سوئس سفیر طلب

تہران ( نیوز ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے سفارت خانے نے ایرانی مظاہرین کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا، جس پر ایران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ میں انقلاب سے پہلے کے ایران کاجعلی پرچم بھی دکھایا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کے تنازع پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر نادین اولیویری لوزانو کو طلب کیا، جس میں حکومت مخالف 3مظاہرین کی حالیہ پھانسی کی سزا کی مذمت کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز سوئٹزر لینڈ کے سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں موت کی سزا دیے جانے کی مذمت کی تھی اور تہران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سزائے موت کے استعمال کوکم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ تین افراد کو پھانسی دی گئی تھی وہ ان بڑے مظاہروں میں شامل ہوئے تھے، جو نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کی وجہ سے ملک بھر میں پھوٹ پڑے تھے21 سالہ کرد خاتون ستمبر 2022میں ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگئی تھی۔

یورپ سے سے مزید