• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین کرکٹر تھامس فکسنگ سمیت 7 الزامات پر معطل

دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی نے ویسٹ انڈین بیٹر ڈیون تھامس میچ فکسنگ الزامات کے تحت معطل کر دیا ہے، ان پر لنکا پریمیئر لیگ، ابوظبی ٹی 10 لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران میچ فکسنگ سمیت اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت سات الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ تھامس کو دبئی میں عرب امارات کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا، ان کے پاس جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق تھامس نے تینوں ٹورنامنٹس میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید