• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی شرائط ہمارے مفاد میں ہیں، ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی ( سہیل افضل ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹیو افسر فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری ہے ،آئی ایم ایف کی شرائط ہمارے مفادمیں ہیں ،اس وقت ملکی معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے ، ہمیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے شرح سود میں اضافہ سے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے ،حکومت کو بجٹ تجاویز ارسال کردی ہیں اور امید ہے کہ بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔فرخ خان نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ اگر حکومت ملک میں ڈالر لانا چاہتی ہے تو ٹی بلز کی بجائے ایکوٹی کے مفاد میں فیصلے کرے اور پالیسی بنائے ،ایکوٹی مارکیٹ میں سرمایہ 2 سے 4 سال تک رہتا ہے ،فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر مرتب ہوتے ہیں،اس وقت ملکی معیشت مشکلات سے دوچار ہے،تاہم کوویڈ اور اس کے بعد یوکرین روس جنگ کے بعد سے دنیا بھر میں یہی صورتحال ہے،اس دوران دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹوںمیں 25 فیصد گراوٹ دیکھی گئی،تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس کے برعکس محض 5 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو زیادہ نقصان روپے کی قدر میں کمی کے باعث ہوا،تاہم ہماار خیال ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بحران کی اس صورتحال میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید