• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسر اقتدار گروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام، ناصر مگوں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدراور بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہوچکا ہے،نااہل عہدیداروں نے فیڈریشن ہاؤس میں ہمارے قائم کردہ پالیسی بورڈ قائم کو ختم کردیا اور ہم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے 24 منزلہ عمارت کی جو منظوری حاصل کی تھی لیکن موجودہ عہدیداران نے اس ضمن میں تمام تحقیقاتی کاموں کو منجمد کر دیا اور ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوبھی بند کردیا گیا ہے۔ مقامی ہوٹل میں بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار اور دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں فیڈریشن کے اراکین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں کہ موجودہ صدر مہینوں تک دفتر میں نہیں بیٹھتے۔
اہم خبریں سے مزید