کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متلعق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار د یتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان تعلیم دشمنی پر مبنی نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے سندھ میں بدترین اور بدعنوان حکومت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو انتہائی پستی میں دھکیل کر نام نہاد کوٹہ سسٹم کے خفیہ مقاصد کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے اور اب اعلی تعلیمی اداروں میں بھی من مانی افسر شاہی کو بٹھانے کی سازش جاری ہے لیکن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اِن تمام مذموم عزائم کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا دھمکی آمیز لہجہ ان کی بےچینی کو نمایاں کر رہا ہے۔