کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط کے مسافر کے قبضے سے 2کلو گرام منشیات ہیروئن برآمد کر لی۔ مسافر نے یہ منشیات مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امین اللہ خان مسقط جانے کے لیے اسلام اباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔ سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مٹھائی کے ڈبوں کو مشکوک قرار دیا۔ جس پر ڈبوں کی دستی تلاشی کے دوران چھپائی گئی دو کلو گرام آئس ہیروئن برامد کر لی گئی۔