راولپنڈی (جنگ نیوز)اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت ،دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سےگفتگوبھی کی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔