اسلام آ با د ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی موجودہ اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت این آر او کی پیداور اور ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عوامی نمائندے بیٹھ کر ملکی مسائل کا حل نکالتے مگر کوئی سنجیدہ نہیں، غریب اور امیر کاگیپ خطرناک حد تک پہنچ گیا، عوام میں غم و غصہ کا لاوا پک رہا ہے جو پھٹنے کے قریب ہے، تشویشناک امر یہ ہے کہ دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت کوئی بڑا شہر محفوظ نہیں،گھیراؤ جلاؤ کی سیاست کی مذمت، مذاکرات اور مکالمے پر یقین کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔