ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر تعمیراتی میٹریل اور کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھیکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ سیل نے 10 سے زائد پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پراپرٹی سربمہر اور بھاری جرمانے بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرکی ہدایت پر انفورسمنٹ سیل کے ارکان نے شہر بھر میں انسپکشن کی اور ملبہ جات باہر پھیکنے والوں کو نوٹس جاری کئے۔شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ بازاروں اور مرکزی مقامات پر نئے ڈسٹ بن نصب کئے جارہے ہیں جبکہ مٹی کی ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔