پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نےتوڑ پھوڑ اور تھانہ فقیر آباد پر حملہ کے الزام میں گرفتار افغان مہاجر کی ضمانت درخواست پر سماعت 25مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق افغان مہاجر عصمت اللہ پر 9اور 10مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ۔ ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر تھانہ فقیر آباد پر پتھراؤ اور حملہ کیا جس کے بعد ملزم کیخلاف سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کیساتھ دہشتگردی کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دیدی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔