• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹر کو خوش آمدید کہا، نواز شریف

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا گیا، عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ منتخب وزیراعظموں کو جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا۔
اہم خبریں سے مزید