• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی نے ایشیا کپ ہائی برڈ ماڈل پر بھارت کو منالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ کے حوالے سے دو ٹوک موقف اور پی سی بی کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بوڈ کے سیکریٹری اور صدر اے سی سی جے شاہ کو ہائی برڈ ماڈل پر رضامند کرلیا۔ پی سی بی کوبڑا بریک تھرو مل گیا۔ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اے سی سی نے پی سی بی کا ہائیبرڈ ماڈل مان لیا، باضابطہ اعلان اے سی سی کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔ تفصیلات طے ہورہی ہیں، اگلے دو دن میں تمام معاملات طے ہو جائیں گے۔ پاکستان میں چار میچ ہوں گے، بھارت اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔ اس متعلق نجم سیٹھی کو اطلاع دے دی گئی۔ نیوٹرل مقام سری لنکا ہوگا یا عرب امارات اس کا فیصلہ ایک دن میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اعلان اے سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید