• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقائق کے منافی بیان دینا سراج الحق کو زیب نہیں دیتا، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ژوب میں ان پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ یا صوبائی حکومت نے ان سے رابطہ نہیں کیا، ترجمان نے ایک بیان میں حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے نہ صرف واقعہ کی بھرپور مذمت کی گئی بلکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ژوب ڈویژن سے واقعہ کی معلومات حاصل کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انہیں کوئٹہ واپس لانے کے لئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا ترجمان نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی کا کوئٹہ پہنچنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ان نے استقبال کیا اور انہیں بلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کی گئی، ترجمان نے امیر جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے حوالے سے د ئیے گئے ریمارکس کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مذ ہبی سیاسی جماعت کے امیر اور سنئیر سیاستدان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسا بیان دیں جو حقائق کے منافی ہو ۔
کوئٹہ سے مزید