• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک کی گرانی بہت زیادہ ہے، صارفین کی مدد کررہے ہیں، وزیراعظم

لندن (پی اے) وزیراعظم نے کہا ہے کہ خوراک کی گرانی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ایس این پی کی جانب سے لالچ کے بحران کی وارننگ دیئے جانے کے موقع پر کی۔ ایس این پی کے ویسٹ منسٹر لیڈرسٹیفن فلائن نے فوڈ سٹیپلز میں اضافے کی فہرست دی۔ انہوں نے یہ فہرست کامنز میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات میں مسئلےپر رشی سوناک کو چیلنج کرتے ہوئے دی۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت مصارف زندگی سے نمٹنے کیلئے صارفین کی ہرممکن مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آج مہنگائی میں کمی ہوئی ہے تاہم چانسلرنے کہا ہے کہ ہمیں سستی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ مزید کام کرنا ہے۔ وہ خوراک کی گرانی کے اثر کو اجاگر کرنے میں درست ہیں جو بہت زیادہ ہے یہاں عام سطح پر ہے اور اس کا مشاہدہ ہم سویڈن اور جرمنی جیسے دوسرے یورپی ملکوں میں کر چکے ہیں، ہم صارف زندگی سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے لوگوں کی کافی سپورٹ کررہے ہیں اور چانسلر نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ وہ قیمتوں میں کمی کیلئے ہرممکن کوشش کر رہےہیں،سپرمارکیٹ میں کمپنیوں اور فوڈ سپلائی چین سے ملاقات کی ہے۔ سٹیفن فلائن نے کہا کہ خوراک کی گرانی 45سالہ زیادہ ہے اورورکنگ خاندان زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔

یورپ سے سے مزید