• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے‘ جماعت اہلسنت پاکستان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ بچہ بچہ پاکستان کے وقار، عزت و عظمت اور شان کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنماؤں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید شبیر حسین شاہ صوبائی امیر، صاحبزادہ محمد عثمان غنی ناظمِ اعلیٰ راولپنڈی ڈویژن، مفتی محمد اسلم ضیائی ڈویژنل ناظم اعلیٰ، پیر محمد گلزار نقشبندی، راجہ ریاضت حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ خالد سلطان القادری نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں۔ 
اسلام آباد سے مزید