• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط پاکستان کا ہونا ضروری ہے، مقررین

لاہور(خصوصی نمائندہ)مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج کا ہونا اشد ضروری ہے۔ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور ہم وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ر سینئر وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف نے ایوان کارکنان تحریک لاہور میں ’’ یوم تکریم شہدائے پاکستان‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ تقریب کا اہتمام نظر یہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ میاں فاروق الطاف نے کہا کہ آج ہم یہاں افواجِ پاکستان سے محبت اور یکجہتی کرنے کیلئے جمع ہو ئے ہیں ۔مسلم لیگی رہنما رانا محمد ارشد نے کہا یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ شہداء ، ان کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخرہے پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کسی کو بھی شہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پروفیسر مسرت قیوم ،پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ،محمد سیف اللہ چوہدری ،پروفیسر حلیمہ سعدیہ اور پروفیسر شہناز ستار نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پروفیسر حلیمہ سعدیہ، پروفیسر شہناز ستار،سدرہ ذوالفقار، نائلہ سمیع، سحر مظہر، فرحانہ اوردیگر بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید