• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم شہدا کی عظمتوں کی معترف ہے، ڈی جی اے ایس ایف

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے تحت اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز اور تمام یونٹس میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعاؤں سے ہوا۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر فورس ممبران کو شہداء کی لازوال قربانیوں سے آگاہی دی گئی۔ تقاریب میں چیف سیکیوریٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس ضمن میں مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں تقریب میں شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلالِ امتیاز(ملٹری ) نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
اہم خبریں سے مزید