• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ

کراچی (نیوزڈیسک) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران عوام کو مزید سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 25؍ ارب روپے کی مالیت سے 500 نئی بسز خرید کر پیپلز بس سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو، پی ڈی یلو لائن امیر اویسی، جی ایم ریڈلائن پیر سجاد، پی ڈی پی ایس بی صہیب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں ہٹڑی سے کھیسانہ موری تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ۔
اہم خبریں سے مزید