• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرقیصربنگالی کا دورہ بلوچستان سول سروسز‘ معاشی چیلنجز پر خطاب کیا

کوئٹہ (خ ن)نامور اسکالر، ماہر معاشیات اور عوامی دانشور ڈاکٹر قیصر بنگالی نے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کیااور ملکی معیشت اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی رہنمائی میں بلوچستان سول سروس اکیڈمی نے بلوچستان کے افسران کو بہترین معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے کورس کے شرکاء سے خطاب کے لیے نامور قومی اور بین الاقوامی سکالرز کو مدعو کرنے پر خصوصی زور دیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید