• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، رابطوں میں تیزی

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ ‘رابطوں میں تیزی‘ لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جبکہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی‘ اندرون سندھ‘ کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ علیم خان اور پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی کے لئے تین نام زیر غور ہیں۔ایک دو روز میںتحریک انصاف سے مماثلت رکھتا نام ہی فائنل کیا جائے گا۔ذرئع کے مطابق جہانگیر ترین اور ہم خیال دوستوں کی جانب سے نئی پارٹی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید