پشاور (اے پی پی)محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ ہنگو سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، وائرس جینیاتی طور پر افغان صوبے ننگر ہار میں موجود وائرس سے منسلک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، والدین صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین لازمی پلائیں۔