• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں طالبعلم کی ہوائی فائرنگ

کراچی ( آن لائن ) کراچی میں میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں گزشتہ روز ایک طالب علم کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوانوں کی فائرنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوانوں میں سے ایک پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کرتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں اسکول کے طلبہ بھی اطراف میں موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ ممکنہ طور پر میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں کی گئی۔اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ واقعہ کراچی کے کس علاقے میں پیش آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید