• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے کم اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 70پیسے تک کم لیکن اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں 3روپے تک کا اضافہ،پاونڈ بھی 3.30 روپے تک مہنگا ہو گیا، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے کی کمی سے 285.40 روپے سےکم ہو کر 284.80روپے اور قیمت فروخت 70 پیسے کی کمی سے 286.50روپے سے کم ہو کر 285.80 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 306.00روپے سے بڑھ کر 307.00 روپے اور قیمت فروخت 309.00روپے سے بڑھ کر 310.00روپے ہو گئی ہے ، یورو کی قیمت خرید 2.30 روپے کے اضافے سے 328.70 روپے سے بڑھ کر 331.00 روپے اور قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 332.00 روپے سے بڑھ کر 335.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 3.10 روپے کے اضافے سے 378.20 روپے سے بڑھ کر 381.30 روپے اور قیمت فروخت 3.30 روپے کے اضافے سے 382.00 روپے سے بڑھ کر 385.30 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا جمعہ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 59 پیسے کی کمی سے 285.15 روپے پر آگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید