• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپلز،سینئر سٹاف اور پاس ضلع ملتان کے زیراہتمام ترقی پانے والوں کےاعزاز میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ریاض احمد آصف نے کہا ہے کہ جن اساتذۃ کو ترقی ملی وہ خوش نصیب ہیں جتنی بھی ترقیاں التواء میں ہیں اس بارے بھی جلد کمیونٹی کو خوش خبری سنائیں گے، یہ بات انہوں نے ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان ،سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان اور پاس ضلع ملتان کے زیراہتمام ترقی پانے والوں کےاعزاز میں قائد نواں شہرمیں منعقدہ تقریب میں خطاب میں کی، تقریب کے مہمانان خصوصی پرنسپل زاہدہ پروین،وائس پرنسل شبانہ رحیم اواسسٹنٹ کمشنرر محمد شفیق ڈوگر تھے، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ظفر اقبال نے انجام دئیےجبکہ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر راؤ قمر اقبال،پنجاب ایسوسی ایشن سبجیکٹ سپشلسٹ کے صدر شوکت حسین ونیس،ربنواز خان،محمد جاوید اختر،تصدق حسین، سعدیہ نہال قریشی، ثمینہ اسلام،سید لبنیٰ شاہ اور شفیق ڈوگر نے کہا کہ پرموشن ملازمین کا استحقاق ہے ۔
ملتان سے مزید