• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کاماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ موضع جسونت گڑھ ملتان کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر ملتان ڈویژن حسیب رازق کھیتران بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او نے جاری ترقیاتی کام بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ 10جون تک منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کہ ترقیاتی کام ہر صورت عیدالاضحیٰ سے قبل مکمل کیا جائے۔
ملتان سے مزید