• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10کمزور یونین کونسلوں میں بچوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ضلع کی 10 کمزور یونین کونسلوں میں ایک دن سے دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے.محکمہ صحت ملتان حکام کے مطابق پانچ فیض،موضع بھینی،اور خواجہ فرید سمیت دس یونین کونسلوں میں سپیشل پروگرام آف ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے اور ان یونین کونسلوں میں مزید دو دو ویکسی نیٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ ایک دن سے دو سال تک کی عمر کے بچوں کو 13 مختلف بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں ۔
ملتان سے مزید