ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی صوبہ پیپلز پارٹی بنائے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی و دیگرموجود تھے،یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرائیکی صوبے کے وعدے سے کبھی انحراف نہیں کیا، ہم نے اپنے دور حکومت میں آئینی طور پر صوبہ کمیشن قائم کیا اور ایوان بالا سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ صوبے کا بل پاس کرایا،اقتدار میں آکر وسیب کو صوبے کا حق دیں گے۔