• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامید ہوں کہ قرض کا معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا، جو بائیڈن

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں قرض کا معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا۔کیمپ ڈیوڈ روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ قرض کی حد کے حوالے سے سپیکر کیون میکارتھی سے مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، امید ہے کہ آج رات 12بجنے سے پہلے ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن کے بیان سے قبل امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ اگر کانگریس 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد میں اضافہ نہیں کرتی تو حکومت 5 جون کو اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی جس سے ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔
یورپ سے سے مزید