• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 18 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ، میٹھادر، کلری اور عیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز، تقریباً 2 کلو چرس، 6 بوتل شراب اور سٹہ پرچیاں اور جوا کی رقم برآمد کی گئی، ملزمان کی شناخت شاہ رخ، حافظ ابرار، فیصل،ارسلان، وقار احمد،امتیاز احمد، سید سہیل شاہ، رمضان،اشفاق، صدام، عبدالغنی، غلام حیدر، محمد علی، شاہ نواز، عبدالحافظ، محمد ارب،شرف اور علی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ آرام باغ میں درج ہے،برآمد موٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ عیدگاہ میں درج ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز،موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کرتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید