• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ لائرز فورم ملتان ڈویژن کے تحت یوم تکبیر کے سلسلے میں اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ لائرز فورم ملتان ڈویژن کا اجلاس بسلسلہ یوم تکبیر زیر صدارت رانا مقصود افضل خان ایڈووکیٹ منعقد ہوا، اجلاس میں لائرز فورم کے ممبران شیخ نوید اقبال گوریجہ، رانا غلام حسین، محمد سلیم خان لودھی، رانا محمد نذیر سعید،صائمہ ناز، محمد عمران بھٹہ، محمد عمر کمبوہ، رائومحمد امجد، عامر حبیب صدیقی، احمد ندیم چوہدریاور چوہدریامداد حسین ایڈووکیٹس نے شرکت کی، اجلاس میں میاں محمد نواز شریف کے دلیرانہ فیصلےکو سراہا گیا، اس موقع پر یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا جب کہصدر مسلم لیگ لائرز فورم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈورسنبھالی، اس پر ساری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، آخر میں ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
ملتان سے مزید